Tuesday, July 7, 2020  | 15 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > Latest

کرائسٹ چرچ حملہ: شہید پاکستانیوں کی تعداد 9 ہو گئی

SAMAA | - Posted: Mar 17, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Mar 17, 2019 | Last Updated: 1 year ago

تصویر: اے ایف پی

کرائسٹ چرچ ميں مساجد پر دہشتگرد حملے ميں شہيد ہونے والے پاکستانيوں کي تعداد نو ہوگئي۔ دفتر خارجہ نے تصديق کردي ۔ نيوزي لينڈ کے سانحے ميں سب سے زيادہ شہدا کا تعلق پاکستان سے ہے۔

اس سے قبل سانحے میں ایبٹ آباد کے نعیم رشید اور ان کے بیٹے طلحہٰ ، محبوب ہارون، سہیل شاہد ، کراچی کے جہانداد علی اورسید اریب احمد 6 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی تھی جبکہ تین پاکستانی لاپتہ تھے جن کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔

تينوں جاں بحق افرادکا تعلق کراچی سے ہے جن میں ذيشان رضا ، ان کے والد غلام حسين اوروالدہ کرم بي بي شامل ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شہید افراد کی میتیں پاکستان لانے کیلئے کوشاں ہیں، متاثرین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ متاثرہ افراد فوری طور پر ویزا کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں۔ متاثرین ویزوں کیلئے درخواست نمبر اور پاسپورٹ کی کاپی نیوزی لینڈ کے اعزازی قونصل جنرل معین فودا کو بھیجیں۔

اپنے پیاروں کی میتیں لینے کیلئے نیوزی لینڈ جانے کے خواہشمند معین فودا سے درج ذیل ای میل ایڈریس اور فون نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

Email:moin@fudda.org

Whatasapp:+923428200200

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گزشتہ 10 سال سے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ نیوزی لینڈ میں رہنے والے شہید نعیم رشید اور ان کے بیٹے طلحہ نعیم کو کرائسٹ چرچ میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں جمعے کی نماز کے دوران 2 مساجد پر فائرنگ سے  50 سے زائد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

نیوزی لینڈ پولیس نے مساجد پر حملے کرنیوالے ملزم آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے برینٹن ٹیرینٹ کو واقعے کے تقریباً 40 منٹ بعد گرفتار کرلیا، جس نے مزید مساجد پر حملوں کا منصوبہ بنایا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube