Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > Latest

ڈیفنس دھماکہ:گاڑی میں دیسی ساختہ بم نصب تھا، پولیس

SAMAA | - Posted: Dec 3, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 3, 2018 | Last Updated: 2 years ago

کراچی کے علاقے ڈیفنس فيز فائيو ميں خالی پلاٹ پر کھڑی گاڑي میں ہونے والا دھماکا کسی سلنڈر پھٹنے سے نہیں ہوابلکہ دیسی ساختہ بم کا تھا۔ پولیس کے مطابق دھماکا خوف و ہراس پھيلانے کے ليے کيا گيا۔ کراچي کےعلاقے ڈيفنس فيزفائيو میں خیابان شمشیراسٹڑیٹ 31 پر خالي پلاٹ پرکھڑی مہران گاڑیمیں دیسی ساختہ...

کراچی کے علاقے ڈیفنس فيز فائيو ميں خالی پلاٹ پر کھڑی گاڑي میں ہونے والا دھماکا کسی سلنڈر پھٹنے سے نہیں ہوابلکہ دیسی ساختہ بم کا تھا۔ پولیس کے مطابق دھماکا خوف و ہراس پھيلانے کے ليے کيا گيا۔

کراچي کےعلاقے ڈيفنس فيزفائيو میں خیابان شمشیراسٹڑیٹ 31 پر خالي پلاٹ پرکھڑی مہران گاڑیمیں دیسی ساختہ بم نصب کیا گیا تھا۔

ڈي آئي جي ساؤتھ جاويد عالم اوڈھو کے مطابق ديسي ساختہ بم کی شدت بڑھانے کے لیے دھماکا خيز مواد کو سلنڈرز سے جوڑا گيا مگر چھ سلينڈرز پھٹ نہ سکے۔ دھماکے کا کوئی ہدف نہیں تھا اور اس کا مقصد صرف خوف وہراس پھیلانا تھا۔

ايس ايس پي انويسٹي گيشن طارق دھاريجو کے مطابق دھماکے سے متعلق تفتيش جاري ہے ۔

دھماکے ميں تباہ ہونے والي کار ثناء اللہ نامي شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہےجو اشفاق اعوان نامی شخص کے زيراستعمال تھي اور

اتوار کي شب جمشید کوارٹر سے چوري کی گئی تھی۔ ۔

چوری کی گئی گاڑی کی رپورٹ حنا نامی خاتون نے درج کرائی تھی ۔ دھماکے میں تباہ ہونے والی یہ کار 2007ميں بھي چوري کی گئی تھی لیکن پانچ دن بعد مل گئي تھي۔

واضح رہے کہ آج صبح اطلاعات تھیں کہ چوری شدہ کار میں ہونے والا دھماکہ گیس سلینڈر کا ہے۔ تباہ ہونے والی مہران کار سے گیس سلنڈرسمیت سات عدد سلنڈر برآمد ہوئے تھے۔

تفتیشی ٹیم کے مطابق گاڑی میں کھانے پینے کی اشیاء بھی موجودتھیں جو ایک مارٹ سے خریدی گئیں۔ گاڑی خیابان شمشیرکے ایک خالی پلاٹ پررات بارہ بجے کے بعد لاکرکھڑی کی گئی۔ واقعہ کے بعد پانچ گھنٹے تک بی ڈی ایس کاعملہ چھان بین کرتارہا لیکن ٹھوس شواہد نہ مل سکے تھے۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube