شہباز شریف کے بیٹےنیب لاہور آفس میں حاضرہونگے،پاک کیویز دوسرا ون ڈے آج

November 9, 2018

جمعہ کے روز کی اہم خبروں کا خلاصہ ذیل میں آپ کیلئے پیش ہے۔

شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز اور حمزہ شہباز آج نیب آفس لاہور میں حاضری لگائیں گے۔

 

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج ابو ظہبی میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔ تین میچز کی سیریز میں کیویز کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

 

لاہور میں اسموگ ایک بار پھر آنے کا خدشہ۔۔۔۔

 

شاعر مشرق اور عظیم مفکر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 141 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر سلامی دی۔

 

امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد آج سے 4 ممالک کے دورے پر روانہ ہونگے۔ دورے کے دوران امریکی نمائندہ خصوصی پاکستان، قطر، افغانستان اور عرب امارات جائیں گے۔ دورے کا مقصد امن مذاکرات میں پیش رفت اور مستقبل کی حکمت عملی پر غور ہے۔

 

گائے کی دراندازی کا معاملے اعظم سواتی کے گلے پڑگیا۔ سی ڈی اے کا وفاقی وزیرکونوٹس جاری ۔ اسلام آباد کے فارم ہاؤس سے پانچ دن میں تجاوزات ختم کرنے کی ڈیڈلائن دیدی۔

 

بینکوں کے اکاؤنٹ ہولڈرز کے ڈیٹا چوری ہونے کا معاملہ۔ ڈائیریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن کی ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سے ملاقات۔ بینکوں کے ڈیٹا چوری ہونے کے معاملے پر تبادلہ خیال۔ ایف آئی اے ٹیم آئندہ ہفتے کراچی کا دورہ کرے گی۔

 

قومی اسمبلی کا اجلاس سینیٹ اور پنجاب اسمبلی کے اجلاس آج ہونگے۔