ہوم   > Latest

آج دن بھر کی خاص خبریں کون سی ہونگی؟ یہ پڑھیں

1 year ago

آج دن بھر کون کون سے خبریں میڈیا میں گردش کریں گی اور اہم ہونگی؟ ذیل میں ایسی چند خبروں کا حوالہ آپ کی معلومات کیلئے دیا جا رہا ہے۔

 

سینیٹ کی ایک نشست پر انتخاب آج تین اکتوبر کو پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکا میں مصروفیات۔۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف خاندان کیخلاف سزاؤں کی معطلی سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ آج متوقع ہے۔

قومی اسمبلی سے آج فنانس بل کی منظوری کا امکان ہے، آج ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان بھی شریک ہوں گے۔

ن لیگی رہنما رانا مشہود نے سماء کو دیئے گئے تہلکہ خیز انٹرویو میں کہا کہ ن لیگ اور اسٹیبلشمنٹ کے معاملات ٹھیک ہو گئے ہیں۔ شہبازشریف نے اہم کردار ادا کیا۔ ضمنی انتخاب کے بعد پنجاب میں ن لیگ حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی۔ اس پر مختلف رہنماوں کا ردعمل۔۔

سپریم کورٹ میں آج ڈی پی او پاکپتن ٹرانسفر، پارلیمنٹیریئنز کی دہری شہریت، پنجاب میگا پراجیکٹس، افسران کو رہائشگاہوں کی الاٹمنٹ، جنگلات کی کٹائی اور ماحولیاتی آلودگی، میڈیا ورکرز کی تنخواہوں سے متعلق کیسز کی سماعت ہوگی۔

آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی آج سری لنکا سے لاہور پہنچے گی۔

اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی کا اختیار حکومت کو مل گیا۔۔ آگے کی تفصیلات

ایف بی آر نے نان فائلرز کیخلاف گھیرا تنگ کردیا۔ 169 بڑے نان فائلرز کو نوٹسز جاری۔

لاہور کے ہوٹل کے کمرے میں خاتون قتل، جب کہ ملزمان تین سالہ بچی کو کمرے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ کمرہ بک کرانے والا شخص بھی غائب۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں