پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آگیا ، کل پہلا روزہ ہوگا

May 16, 2018

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، کل ملک بھر پہلا روزہ رکھا جائے گا ۔

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوا، جس میں علمائے کرام سمیت محکمہ موسمیات کے حکام نے بھی شرکت  کی ، چیئرمین رویت ہلال مفتی منیب الرحمان نے چاند کی رویت کا اعلان کیا جس کے بعد ملک بھر پہلا روزہ رکھا جائے گا ۔

مفتی منیب الرحمان نے بتایا کہ اپردیر، کوئٹہ، نتھیاگلی، بونیر، ایبٹ آباد سے شہادتیں موصول ہوئیں، کل بروز جمعرات ملک بھر میں پہلاروزہ ہوگا جبکہ رمضان المبارک کے سلسلے میں ملک بھر میں آج پہلی نماز تراویح ہوگی۔

دوسری جانب سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں گزشتہ روز چاند نظر نہیں آیا تھا جس کے باعث سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں بھی کل ہی پہلہ روزہ رکھا جائے گا جبکہ آج ہی پہلی نماز تراویح پڑھائی جائے گی ۔

انڈونیشیا، ملایشیا، برونائی، سنگاپور، آسٹریلیا، جاپان اور سلطنت عمان میں بھی رمضان المبارک کا آغاز کل بروز جمعرات سترہ مئی سے ہوگا، تاہم امریکا اور کینیڈا میں آج بدھ کے روز پہلا روزہ رکھا گیا ہے۔