Sunday, January 16, 2022  | 12 Jamadilakhir, 1443

ایرانی ویب پرٹرمپ کےقتل کی فرضی ویڈیوجاری 

SAMAA | - Posted: Jan 14, 2022 | Last Updated: 2 days ago
SAMAA |
Posted: Jan 14, 2022 | Last Updated: 2 days ago

ایرانی رہبر اعلی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی ویب سائٹ پر جاری ویڈیو کلپ میں ایک ڈرون حملہ میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہلاکت کی فرضی منظر کشی کی گئی ہے۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کو علی الصبح پوسٹ کی گئی ویڈیو میں ایرانی عسکری ذمہ داران کو جدید ترین ڈرون ٹکنالوجی کے ذریعے ٹرمپ کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں اس فرضی حملہ کے موقع پر ٹرمپ کو گولف کھیلنے میں مشغول دکھایا گیا ہے۔ 

یہ ویڈیو ایرانی القدس فورس کے باصلاحیت کمانڈر قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کے موقع پر جاری کی گئی ہے۔ سلیمانی 3 جنوری 2020 کو امریکی حملہ میں شہید ہوگئے تھے۔ 

ایران ڈونلڈ ٹرمپ اور 50 امریکی موجودہ اور سابق ذمہ داران پر پابندیاں عائد کر چکا ہے جن کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ وہ قاسم سلیمانی کے قتل کی کارروائی میں ملوث ہیں۔ 

وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین بیسکی نے مذکورہ ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے پر کوئی مذمت یا تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube