Friday, January 28, 2022  | 24 Jamadilakhir, 1443

دھکا لگاؤ، طیارہ چلاؤ

SAMAA | - Posted: Dec 8, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 8, 2021 | Last Updated: 2 months ago

گاڑی، بس یا بائیک کو دھکا لگتے ہوئے تو ہم سب میں سے اکثر افراد نے ہی دیکھا ہوگا، مگر کیا آپ نے کبھی طیارے کو دھکا لگتے دیکھا ہے ؟ سن کے ہی حیران ہوگئے نا ؟ مگر ہم آپ کو یہ منظر بھی دکھائیں گے۔ ہاں مگر یہ آپ کی سمجھ ہے کہ آپ پتا لگائیں کہ یہ کون سے طیارہ اور جگہ ہے۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی، جسے دیکھ کر اکثر صارفین اپنی ہنسی نہ روک سکے۔ سوشل میڈیا وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے کے مسافر اور سیکیورٹی اہلکار طیارے کو رن وے پر دھکا لگا رہے ہیں۔

واقعہ نیپال میں کولٹی کے باجوڑہ ہوائی اڈے پر پیش آیا، جہاں تارا ایئر کا طیارہ ٹائر پھٹنے کے بعد رن وے پر پھنس گیا تھا۔

طیارہ ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے ہی والا تھا کہ اس کا پچھلا ٹائر پھٹ گیا اگرچہ پائلٹ نے طیارے کمال مہارت سے باحفاظت اتار تو لیا اور ہنگامی مشقیں کرنے میں کامیاب رہا لیکن وہ اسے رن وے سے ہٹانے کے قابل نہیں رہا۔

واقعے کی وجہ سے متعدد پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔ دیگر طیاروں کو ایئرپورٹ پر لینڈنگ میں مشکلات پیش آئیں۔ٹویٹر پر شیئر کی گئی فوٹیج میں کم از کم 20 افراد کو طیارے کو رن وے سے دھکیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا گیا کہ ’شاید صرف ہمارے نیپال میں۔‘

ٹویٹر پر 25 سیکنڈ کے اس کلپ کو ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔ تارا ایئر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ این اے وی ای کا طیارہ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پھنس گیا تھا، جہاز کو ہٹانے کے لیے کوئی انفرا اسٹرکچر نہ ہونے کے سبب مسافر آئے اور مدد کی پیشکش کی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube