Friday, January 28, 2022  | 24 Jamadilakhir, 1443

متحدہ عرب امارات کے دفاتر میں اب ساڑھے 4 دن کام ہوگا

SAMAA | - Posted: Dec 7, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 7, 2021 | Last Updated: 2 months ago

دفاتر میں کام کرنے والے اس بات سے واقف ہوں گے کہ عموماً ہفتے میں 6 دن کام کیا جاتا یے اور ہفتے کے آخر میں ایک چھٹی ملتی ہے جو شروع ہوتے ہی ختم ہوجاتی ہے۔

مگرمتحدہ عرب امارات دنیا کا ایسا ملک بن گیا ہے جس نے دفتروں میں کام کرنے والے ملازمین کیلئے آسانی پیدا کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب ساڑھے چار دن کام ہوگا جبکہ جمعہ کی سہ پہر سے لے کر اتوار تک ملازمین کو چھٹی دی جائے گی۔

اعلان کے مطابق یو اے ای کی وفاقی حکومت کے تمام محکمے یکم جنوری 2022 سے نئے ویک اینڈ پر منتقل ہوجائیں گے۔ ابوظہبی اور دبئی کی حکومتوں نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ نئے ورک ویک اسٹرکچر پر عمل کریں گے۔

اس اقدام کا مطلب سرکاری عملے کے لیے نئے اوقات کار کا نفاذ ہے جو پیر سے جمعرات کے دن صبح 7.30 بجے شروع ہوتے ہیں اور دوپہر 3.30 بجے ختم ہوتے ہیں جبکہ جمعہ کے اوقات کار صبح 7.30 سے 12.00 بجے تک ہیں۔

امارات بھر میں جمعہ کے خطبات اور نماز دوپہر 1.15 بجے سے شروع ہوں گی اس دوران سرکاری عملے کو جمعہ کے روز گھر سے کام کرنے کے انتظامات کرنے کے ساتھ ساتھ کام کے اوقات میں لچک دی جائے گی۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے ہفتے میں 5 روز کام کا دنیا بھر میں رائج طریقہ بدلتے ہوئے مختصر مقامی ورکنگ ویک متعارف کرایا ہے۔

یو اے ای حکومت کے میڈیا آفس نے کہا کہ توسیع شدہ ویک اینڈ کام اور ذاتی زندگی کے مابین توازن میں اضافے اور سماجی بہبود کو بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے جبکہ اس سے ملک کی معاشی مسابقت آگے بڑھانے کے لیے کارکردگی میں بھی اضافہ ہوگا۔

معاشی نقطہ نظر سے نیا ورکنگ ویک متحدہ عرب امارات کو عالمی مارکیٹ کے ساتھ بہتر طور پر ہم آہنگ کرے گا، جو عالمی اقتصادی نقشے پر ملک کی اسٹریٹجک حیثیت کی عکاسی کرتا ہے۔

میڈیا آفس کے مطابق یہ ورک شیڈول کئی ممالک کے ساتھ ہموار مالی، تجارتی اور اقتصادی لین دین کو یقینی بنائے گا، جس سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہزاروں اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لیے مضبوط بین الاقوامی کاروباری روابط اور مواقع فراہم ہوں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube