Friday, January 21, 2022  | 17 Jamadilakhir, 1443

امریکا میں اومی کرون کے مزید 5 کیسز رپورٹ

SAMAA | - Posted: Dec 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

امریکی ریاست نیویارک میں اومی کرون وائرس کے مزید 5 کیسز سامنے آگئے، محکمہ صحت کی جانب سے بھی نئے کیسز کی تصدیق کردی گئی ہے۔ امریکا سفر کیلئے ایک دن پہلے کرونا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا میں کرونا سے 24 گھنٹوں میں 12 سو سے زائد اموات واقع ہوئی ہیں، جب کہ سوا لاکھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ سی این این کے مطابق امریکا میں سردیوں میں کرونا کیسز مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، جب کہ وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے لگائی جانے والی پابندیوں سے متعلق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ کوئی اقدام بھی خارج از امکان نہیں۔

دوسری جانب فرانس کے دارالحکومت پیرس میں عالمی وبا کرونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا کیس رپورٹ ہوگیا۔ متاثرہ شخص نائیجیریا سے واپس آیا تھا۔

علاوہ ازیں برطانیہ کی دوا بنانے والی کمپنی گلیکسو اسمتھ کلائن (جی ایس کے) نے کہا ہے کہ امریکی دوا ساز کمپنی ویرکی اینٹی باڈی دوا اومی کرون ویرینٹ کے خلاف کام کرتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ تمام ممالک پُرسکون رہ کر اومی کرون کے خلاف حقیقی اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ نئے ویرینٹ اومی کرون سے متعلق ابھی بہت سے سوالات جواب طلب ہیں، تمام ممالک منطقی، متناسب اور خطرے میں کمی لانے والے اقدامات کریں۔

سفری پابندیاں

امریکا ان ممالک میں شامل ہے جنہوں نے اومیکرون قسم کے وائرس کے جنوبی افریقہ میں گزشتہ ہفتے دریافت ہونے کے بعد اس کی انسداد کی غرض سے سفری پابندیاں عائد کی ہیں۔

بدھ کو جاپان نے تمام بین الاقوامی ایئرلائنز سے کہا کہ وہ دسمبر کے آخر تک جاپان آنے والی پروازوں کے لیے مسافروں کی ریزرویشن کو روک دے۔ خیال رہے کہ جاپان میں اس نئے وائرس سے اب تک سرکاری اعدادو شمار کے مطابق دو افراد متاثر ہوئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube