Friday, January 21, 2022  | 17 Jamadilakhir, 1443

آسٹریا: سرجن نے مریض کی غلط ٹانگ کاٹ دی

SAMAA | - Posted: Dec 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو: اے ایف پی

آسٹریا کے ایک چھوٹے قصبے میں کلینک کے سرجن نے مریض کی غلط ٹانگ کاٹ دی، جس پر عدالت نے سرجن کو 2700 یوروز کا جرمانہ عائد کردیا۔

آسٹریا کے سرحدی قصبے میں رواں سال 18 مئی کو افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک کلینک میں سرجن نے 82 سالہ مریض کی بائیں ٹانگ کے بجائے دائیں ٹانگ کاٹ دی۔

رپورٹ کے مطابق کلینک کو معاملے کا دو روز بعد پتہ چلا جب مریض دوبارہ پٹی کیلئے کلینک آیا۔

کلینک کی جانب سے مئی میں ہی جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ مریض کی پچھلی بیماریوں کے نتیجے میں بائیں ٹانگ بے کار ہوگئی تھی جس کو کاٹنے کی ضرورت تھی۔

آسٹریائی میڈیا کے مطابق مقامی کلینک کے میڈیکل ڈائریکٹر نوربرٹ فریش نے واقعے کی تحقیقات کا وعدہ کرتے ہوئے غلطی پر عوامی معافی نامہ جاری کیا اور مریض کو نفسیاتی مدد کی پیشکش بھی کی گئی اور  ان کی بائیں ٹانگ کو درمیانی ران تک کاٹنے کیلئے ایک اور آپریشن کرنا پڑا۔

معاملہ عدالت پہنچنے سے قبل ہی متاثرہ مریض انتقال کرگیا۔ کیس کی لنز شہر میں سماعت کے دوران سرجن نے بتایا کہ ان کا یہ عمل ایک ’انسانی غلطی‘ تھی، یہ صرف ان کی جانب سے ایک انفرادی غلطی نہیں تھی بلکہ آپریشن تھیٹر میں موجود ٹیم کی اجتماعی غلطی تھی۔

عدالت نے مریض کی بیوہ کو ہرجانے کے طور پر 5 ہزار یورو دینے کا بھی اعلان کیا جبکہ سرجن کا دوسرے کلینک میں تبادلہ کردیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube