Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

بارسلونا: آتشزدگی سے پاکستانی خاندان کے4 افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Dec 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago

اسپین کے شہر بارسلونا کے مرکزی علاقے تیتوان میں آتشزدگی کے واقعے میں ایک 40 سالہ پاکستانی شہری، اس کی رومانین بیوی اور 2  کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق منگل کو ہونے والے آتشزدگی کے واقعہ میں جھلس کر مرنے والے ایک بچے کی عمر 3 سال جبکہ دوسرے کی ایک سال تھی۔

ڈی ڈبلیو کے رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاندان گزشتہ 10 برسوں سے کاتالونیا کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر رہا اور گزر بسر کے لیے دونوں میاں بیوی شہر کے مختلف علاقوں سے اسکریپ جمع کر کے بیچتے تھے۔

فائر بریگیڈزحکام  کے مطابق حادثے کے وقت کل 8 افراد گھر میں موجود تھے جن میں سے 4 افراد کی جان بچ گئی۔

تفتیشی حکام اس پہلو پر بھی غور کر رہے ہیں کہ کہیں آتشزدگی  باہمی جھگڑے کے نتیجے میں انتقامی کارروائی تو نہیں۔

پاکستانی قونصل جنرل عمران علی نے آتشزدگی اور اس میں ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میتوں کو پاکستان بھجوانے سے قبل ورثا کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube