Tuesday, January 25, 2022  | 21 Jamadilakhir, 1443

اب یہ سورج اگلے سال ہی نکلے گا

SAMAA | - Posted: Dec 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago

بشکریہ سی این این

کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا میں کچھ حصے ایسے بھی ہیں، جہاں سورج کئی کئی دنوں نہیں بلکہ ہفتوں تک نظر نہیں آتا ہے۔

دنیا میں ایک ایسی جگہ بھی ہے، جہاں تقریباً 65 دن اندھیرا رہتا ہے۔ یہاں سال کے آخر میں سورج غائب ہوجاتا ہے۔ جہاں 65 دن تک لوگ سورج کو نہیں دیکھتے۔ جی ہاں یہ دن و رات کی کہانی امریکی ریاست الاسکا کے ایک علاقے کی ہے۔

امریکا کی ریاست الاسکا کا شہر “یٹکیا جیوک” جو “بیرو” کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ جہاں 19 نومبر کو سورج غروب ہونے کے بعد اگلے سال 22 جنوری کو طلوع ہوگا۔ اس کے بعد ایک طویل رات کا آغاز ہو جائے جسے پولر نائٹ کہا جاتا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق اس شہر کی کل آبادی 4 ہزار افراد پر مشتمل ہے۔

پولر نائٹ آرکٹک سرکل اور انٹارکٹیکا میں ہر سال موسمِ سرما میں آتی ہے، جس کی وجہ، عام الفاظ میں سمجھی جائے تو زمین سے سورج کی روشنی کا اس جگہ تک نہ آنا ہے، جب کہ اسی طرح گرمیوں میں سورج کہی مہینوں تک سورج کی روشنی برقرار رہتی ہے، جس کی وجہ سے اس خطے میں اندھیرا نہیں ہوتا ہے۔

اس عمل کو مڈنائٹ سن کہا جاتا ہے۔ امریکی چینل فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے ایک فوٹوگرافر نے بتایا کہ آج سے پولر نائٹ کا آغاز ہو رہا ہے۔ انہوں بتایا کہ آخری بار جب میں وہاں موجود تھا تو میں نے دیکھا کہ ان راتوں میں کرائم زیادہ بڑھ جاتا ہے، جبکہ لوگوں کو وقت کے حوالے سے غیر یقینی سی صورت حال رہتی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube