Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

امریکی ریاست مشیگن میں طالب علم کی فائرنگ

SAMAA | - Posted: Dec 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago

بشکریہ اے ایف پی

امریکی ریاست مشیگن میں طالب علم کی فائرنگ سے یونی ورسٹی کے 3 طلبا ہلاک، جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کے اسکول میں 15 سالہ طالبعلم کی فائرنگ سے 3 طلبا ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں 16 سالہ لڑکا، جب کہ 14 اور 17 سالہ دو لڑکیاں شامل ہیں۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے آکسفورڈ ہائی اسکول کو گھیر لیا۔

Parents reunited with their children in a grocery store parking lot after the fatal school shooting.

واقعہ ریاست مشی گن کے آکسفورڈ ہائی اسکول میں پیش آیا۔ جہاں 15 سال کے طالبعلم نے اچانک فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں تين طلبا ہلاک اور چھ افراد زخمی ہوگئے۔

Police officers blocked access to roads near the high school.

پولیس کے مطابق حملے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک، جب کہ 6 اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں ٹیچر بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے قبضے سے ہینڈ گن تحویل میں لے لی گئی ہے۔ واقعہ کے محرکات جاننے کیلئے تفتیش جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube