Friday, January 28, 2022  | 24 Jamadilakhir, 1443

بھارت 2020 کی دہائی میں دنیا کاسب سےبڑاملک بن جائےگا

SAMAA | - Posted: Nov 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago

بھارتی حکومت کے تازہ سروے کے مطابق کم شرح پیدائش کے باوجود 2020 کی دہائی کے دوران بھارت چین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ملک بن جائے گا۔

بھارتی قومی فیملی ہیلتھ سروے کے مطابق سن 2019 سے سن 2021 کے درمیان پیدائش کی شرح 2 اعشاریہ ایک سے گھٹ کر دو پر آ گئی ہے۔

پاپولیشن فاؤنڈیشن آف انڈیا کی ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر پونم متریجا کہتی ہیں کہ اس سروے میں یہ ثابت ہوا ہے کہ بھارت کی آبادی میں بے تحاشہ اضافے کا اندازہ درست نہیں ہے اور ہم اپنی آبادی کو کنٹرول کر رہے ہیں، اور اب ہمیں اپنے نوجوانوں کی صحت، تعلیم اور فنّی تربیت پر زیادہ توجہ دینی ہو گی۔

وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق سن 2015 میں شرح پیدائش 2.2 فی صد تھی۔ اس کے بعد سے خاص طور سے دیہی علاقوں میں خاندانی منصوبہ بندی کے پروگراموں نے اپنا اثر دکھایا اور لوگوں نے اپنے خاندان کو کم رکھنے کی ضرورت کا ادراک کیا۔

رپورٹ کے مطابق شہروں میں شرح پیدائش 1.6 فی صد تک آ گئی۔ ممبئی میں قائم انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار پاپولیشن اسٹڈیز کے ممتاز تحقیق کار سنجے کمار موہنتے کہتے ہیں کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اب ہمیں آبادی کو کم کرنے کے لیے مزید اضافی کوششوں کی ضرورت نہیں ہے، ماسوائے ان صوبوں کے جہاں اب بھی شرح پیدائش زیادہ ہے۔

تقسیمِ ہند کے بعد سے اب تک بھارت کی آبادی میں چار گنا اضافہ ہو چکا ہے۔ سن 1947 میں اس کی آبادی صرف 35 کروڑ کے لگ بھگ تھی۔ زیادہ تر اضافہ شمالی ریاستوں کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں ہوا جب کہ جنوبی ریاستوں میں نسبتاً کم اضافہ ہوا، جس کی وجہ وہاں کی زیادہ شرخ خواندگی تھی۔

بھارت میں کئی عشروں سے خاندانی منصوبہ بندی کے رضاکارانہ پروگرام چل رہے ہیں۔ سن 70 کی دہائی میں اس وقت کی وزیرِ اعظم اندرا گاندھی کی حکومت نے خاصی جارحانہ پالیسی اختیار کی اور انہیں کے دور میں عوامی سطح پر نس بندی کا متنازع پروگرام شروع ہوا تھا۔

فی الحال اقوامِ متحدہ کا تخمینہ ہے کہ سن 2027 تک بھارت کی آبادی چین سے بڑھ جائی گی۔ البتہ بعض ماہرین کہتے ہیں کہ آبادی بڑھنے کی رفتار کم ہونے کے بعد شاید اس میں تاخیر ہو جائے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube