Monday, January 17, 2022  | 13 Jamadilakhir, 1443

متحدہ عرب امارات کا جنوری سے نئے قوانین نافذ کرنے کا اعلان

SAMAA | - Posted: Nov 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago

متحدہ عرب امارات کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے تارِیخ میں سب سے بڑی قانونی اصلاحات کے بعد حکومت 40 قوانین میں تبدیلی کر رہی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’وام‘ کے مطابق یو اے ای حکومت ملک کے 40 قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کمرشل کمپنیوں، آن لائن سیکیورٹی، تجارت، کاپی رائٹ، رہائش، منشیات اور سماجی مسائل سے متعلق کون سی تبدیلیاں نئی ہیں اور کون سی پہلے ہو چکی ہیں۔

ذرائع ابلاغ سے جاری رپورٹس کے مطابق ایک تبدیلی جو نئی ظاہر ہوتی ہے وہ جرم و سزا کے وفاقی قانون کی توثیق ہے جو اگلے سال 2 جنوری 2022 سے قابل عمل ہوگی، اس کا مقصد خواتین، گھریلو ملازمین اور عوام کا تحفظ ہے۔

متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے جاری بیان کہا گیا ہے کہ شادی سے قبل جنسی تعلق اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچوں کے حوالے سے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ والدین کے لیے شادی کرنا ضروری نہیں ہوگا۔

بیان کے مطابق شادی کے بغیر حمل رکھنے والے جوڑے کے لیے شرط ہوگی کہ یا شادی کریں یا اکیلے یا پھر مشترکہ طور پر بچے کو تسلیم کریں اور ان میں سے جو کوئی بھی شہری ہو وہ ملک کے قوانین کے مطابق بچے کی شناختی اور سفری دستاویزات فراہم کرے۔

حکام کا کہنا تھا کہ اگر والدین بچے کو تسلیم یا اس کی دیکھ بھال نہیں کرتے تو ان پر فوجداری قوانین کے تحت مقدمہ چلاتے ہوئے انہیں 2 سال کی سزا دی جائے گی۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات مسابقتی برتری برقرار رکھنے کے لیے اپنے قانونی نظام میں اصلاح کرنا چاہتا ہے۔

قانون کی روح سے اب تک کی گئی اہم تبدیلیوں میں شادی سے پہلے جنسی تعلقات، شراب نوشی اور نومبر 2020 میں متعارف کروائے گئے غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے میں دی گئی نرمی کو منسوخ کرنا شامل ہے۔

دیگر حالیہ تبدیلیوں میں طویل مدتی ویزے بھی شامل ہیں تاکہ کاروبار کی مزید حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ملک میں ٹیلینٹ کی توجہ مبذول کروائی جائے۔

دوسری جانب ابوظبی نے رواں ماہ اپنی اصلاحات متعارف کروائی تھیں اور نئے سیکولر خاندانی قانون کا مقصد غیر ملکیوں کے لیے خود کو پُرکشش بنانا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube