Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

ایران پر یورینیم افزودگی کی پابندیاں قبول نہیں،معیاردوہرا ہے،چین

SAMAA | - Posted: Nov 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago

چین نے ایٹمی معاملات میں امریکا اور یورپ کے دوہرے معیار کی پالیسی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر یورینیم کی کم افزودگی پر زور دینے والے یہ ممالک خود اس پر عمل نہیں کرتے۔

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے میں چین کے نمائندے وانگ کانگ نے ایٹمی معاملات میں امریکا اور یورپ کے دوہرے رویئے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ یہ ممالک اس بات کے خواہاں ہیں کہ ایران 3 اعشاریہ 7 فیصد سے زائد یورینیم افزودہ نہ کرے جبکہ خود 90 فیصد سے زائد افزودہ یورینیم ٹنوں کے حساب سے آسٹریلیا منتقل کر رہے ہیں۔

چین کے نمائندے نے کہا کہ آکس سمجھوتے کے تحت ایٹمی آبدوز کی ٹیکنالوجی کی آسٹریلیا منتقلی بھی ایک اہم مسئلہ ہے جس پر عالمی برادری کو توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور برطانیہ کی جانب سے اس طرح سے ایٹمی ٹیکنالوجی کی آسٹریلیا منتقلی سے دیگر ملکوں کو ایٹمی پاور بننے کی ترغیب مل رہی ہے۔

چین کے نمائندے وانگ کانگ نے اس سے قبل بھی آکس سمجھوتے کے تحت امریکا کا ایٹمی آبدوز کی ٹیکنالوجی کی آسٹریلیا منتقلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس قسم کا اقدام دنیا میں ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کا باعث بن رہا ہے۔

فوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ امریکہ اس بات کا دعویدار ہے کہ آسٹریلیا کو ایٹمی ہتھیار نہیں دیے جائیں گے لیکن وہ آسٹریلیوی ایٹمی آبدوزوں کو ایٹمی میزائلوں سے لیس کر رہا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube