Tuesday, November 30, 2021  | 24 Rabiulakhir, 1443

افغانستان: طالبان کا ملک میں بھنگ پروسیسنگ مرکز قائم کرنے کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Nov 25, 2021 | Last Updated: 5 days ago
SAMAA |
Posted: Nov 25, 2021 | Last Updated: 5 days ago

افغانستان میں طالبان کے عبوری حکومت نے آسٹریلوی کمپنی سی فارم کے ساتھ ملک میں بھنگ پروسیسنگ مرکز کے ویام کے معاہدہ پر دستخط کردیے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان قاری سعید خوستی کا کہنا ہے کہ  معاہدے کے تحت منصوبے پر آئندہ چند روز میں عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔معاہدہ کے تحت بھنگ سے طبی کریم تیار کرنے والی آسٹریلوی کمپنی کوملک میں ہزاروں ایکڑ پر کاشت بھنگ کی فصلوں تک رسائی دی جائے گی۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے نائب وزیرمنشیات نے منگل کے روز کمپنی کے نمائندے سے ملاقات کی تھی۔اس کمپنی نے منصوبے کے لیے 45 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔

اگست میں افغانستان پر قبضہ کرنے کے بعد طالبان نے ملک میں بھنگ کی پیداوار کے خلاف کارروائی کا عزم ظاہر کیا تھا۔

صوبہ قندھارمیں طالبان کے گورنر یوسف وفا نے اکتوبر میں کہا تھا کہ منشیات استعمال کرنے والوں کو گرفتارکیا جارہا ہے اور کسانوں کو بھنگ یا پوست کی کاشت کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ تاہم افغان کسانوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے طالبان کے رویے میں اس ضمن میں کوئی تبدیلی ملاحظہ نہیں کی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube