Tuesday, November 30, 2021  | 24 Rabiulakhir, 1443

سویڈن کی پہلی خاتون وزیراعظم بنتے ہی مستعفی

SAMAA | - Posted: Nov 25, 2021 | Last Updated: 5 days ago
SAMAA |
Posted: Nov 25, 2021 | Last Updated: 5 days ago

سویڈن کی پہلی  خاتون نومنتخب وزیر اعظم میگڈالینا اینڈرسن نے منتخب ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی استعفیٰ دے دیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم میگڈالینا اینڈرسن کو بدھ کے روز ہی وزیر اعظم بنایا گیا تھا  اور وہ اسی روز چند گھنٹوں بعد ہی مستعفی ہوگئیں۔

میگڈالینا اینڈرسن نے بجٹ کی منظوری میں ناکامی اور اتحادی جماعت کے علیحدہ ہونے کی وجہ سے استعفیٰ دیا۔

سویڈش پارلیمان نے حکومت کے بجائے حزب مخالف کے تیار کردہ بجٹ کے حق میں ووٹ دیا جن میں تارکین وطن مخالف انتہائی دائیں بازو کی جماعتیں شامل ہیں۔ میگڈالینا اینڈرسن کا کہنا تھا کہ وہ اتجادی جماعتوں کے بغیر دوبارہ وزیر اعظم بننے کی کوشش کریں گی۔

سوشل ڈیموکریٹ  پارٹی کی رہنما کا  کہنا ہے کہ یہ ایک آئینی عمل ہے کہ جب کوئی ایک پارٹی استعفیٰ دے دے تو مخلوط حکومت کو مستعفی ہونا پڑتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک ایسی حکومت کی قیادت نہیں کرنا چاہتیں جس کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھائے جائیں۔

دوسری طرف اسمبلی اسپیکر کا کہنا ہے کہ وہ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube