Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

پاکستان دیرینہ حلیف اور دوست ہے، نظر انداز نہیں کرسکتے،جم کلئی برن

SAMAA | - Posted: Nov 13, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 13, 2021 | Last Updated: 2 months ago

امریکی ایوان کانگریس میں اکثریتی وہپ ‏جم کلئی برن نے کہا ہے کہ پاکستان دیرینہ حلیف اور دوست ہے اور پرانے دوستوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔

پاکستانی نژاد امریکی ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید کی جانب سے بوماؤنٹ ٹیکساس میں منعقدہ فنڈریزنگ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے ڈیموکریٹک پارٹی کےرہنما جم کلئی برن نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان بہتر تعلقات کی راہ میں سب سے پہلے حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان دیرینہ حلیف اور دوست ہے اور پرانے دوستوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کے تناظر جو بہتر ہوسکتا ہے وہ کرنا چاہئے۔

اس موقع پررکن کانگریس نے طاہر جاوید اور پاکستانی کمیونٹی کے رہنماؤں سے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات سمیت امریکی داخلی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

فنڈ ریزنگ میں ہیوسٹن سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹک اراکین کانگریس شیلا جیکسن لی اور ایل گرین نے بھی شرکت کی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube