Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

بحری حدودکی خلاف ورزی پرفرانس کی برطانوی کشتیوں کو وارننگ

SAMAA | - Posted: Oct 28, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 28, 2021 | Last Updated: 1 month ago

فرانسیسی انتظامیہ نے بندرگاہ لی ہاورے کے پاس فرانسیسی حدود کے اندر مچھلیوں کا شکار کرنے والی 2 کشتیوں کو وارننگ جاری کر دی۔

خبر رساں ایجنسی رائیٹرز کے مطابق فرانس کی وزارت میری ٹائم کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کی رات کو دو کشتیوں کو وارننگ جاری کی گئی اور ایک کشتی کو تحویل میں لے کر بندرگاہ لے جایا گیا۔

فرانسیسی حکام کے مطابق اس کشتی کے کپتان اور عملے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جاسکتی ہے اور اس کی جانب سے شکار کردہ مچھلیاں ضبط کر لی گئی ہیں۔

فرانس کے مطابق برطانیہ کی جانب سے یورپی یونین چھوڑنے کے بعد فرانسیسی مچھیروں کوبرطانوی پانیوں میں شکار کرنے کے لئے لائسنس فراہم نہیں کئے جارہے ہیں جو کہ باعث تشویش ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube