Monday, November 29, 2021  | 23 Rabiulakhir, 1443

پينٹاگون نے داعش کے امریکا پر حملے کی پیشگوئی کردی

SAMAA | - Posted: Oct 27, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 27, 2021 | Last Updated: 1 month ago

حملہ 6 ماہ میں ہوسکتا ہے

پينٹاگون نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ داعش خراسان آئندہ سال امريکا پرحملہ کر سکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پينٹاگون کا کہنا ہے کہ 6 ماہ ميں داعش اورخراسان اور القاعدہ اس قابل ہوسکتے ہيں کہ امريکا کونشانہ بنائيں اور اُن کا ايسا ارادہ بھی ہے۔

پينٹاگون حکام نے کانگريس کے سامنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی يہ واضح نہيں کہ طالبان داعش خراسان سے نمٹ سکيں گے يا نہیں اس ليے امریکا کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

دریں اثناء اقوام متحدہ نے خبردارکيا ہے کہ اگردنيا نے بدلتے موسم ميں اپنے اہداف پورے نہ کیے توعالمی درجہ حرارت 2 اعشاريہ 7 ڈگری بڑھ سکتا ہے جوتباہ کن ہوگا۔ سيکريٹری جنرل انتونيو گوئتریس نے بدلتے موسم پريواين کی تازہ رپورٹ کو تشویش ناک قرار دے دیا۔

ادھر اٹلی کے جنوبی شہرکتانيا ميں شديد بارشوں سے سيلاب آگيا۔ حادثات ميں 2 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ شاہراہوں پر دريا بہہ نکلے، ٹريفک مفلوج ہوگيا اور گھوں ميں پانی داخل ہوگیا۔

امریکی رياست کيليفورنیا ميں بھی طوفانی بارشوں کے بعد قبل از وقت برفباری ہوئی اور راتوں رات چاليس انچ سے زائد برف پڑگئی۔ برفبای کے باعث ہائی وے بلاک ہوگئی اور گاڑياں پھنس گئیں جبکہ کئی جگہوں پر جگہ بجلی کی سپلائی بھی معطل ہوگئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube