Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

بھارتی بولر محمد شامی کوپاکستان کی فتح کا خمیازہ بھگتنا پڑگیا

SAMAA | - Posted: Oct 25, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 25, 2021 | Last Updated: 1 month ago

ہموطنوں کی جانب سےغدار قرار دے کر پاکستان جانے کا مشورہ

پاکستان کی بھارت کے خلاف فتح کے بعد ہندوستان ميں مسلمانوں کے خلاف مہم چل پڑی۔

بھارتی قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد شامی کو ان کے ہموطن غدار کے نام سے بلا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شامی کو مخطب کر کے سوال اٹھائے جا رہے ہیں کہ انہوں نے پاکستان سے ہارنے کے کتنے پیسے لیے۔ انہیں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ پاکستانی ہیں، مسلمان ہیں، غدار ہیں اور انہیں پاکستان چلے جانا چاہیے۔

ٹویٹر پر ہیش ٹیک شامی ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے اور عوام ٹیم 11 کھلاڑیوں میں سے صرف اپنے اس قومی بولر کو ہی مسلمان ہونے کے باعث غدار قرار دے رہے ہیں۔

تاہم کچھ حلقوں کی جانب سے سياہ فام نسل پرستی کے خلاف يکجہتی کرنے والے ویرات کوہلی سے پوچھا جا رہا ہے کہ اب وہ شامی کے خلاف نسل پرست مہم پر کيوں نہيں بول رہے۔

شامی سے يکجہتی کے ليے بھارت کے سابق کھلاڑی عرفان پٹھان نے آوازاٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ بھی ہارے تھے لیکن ان سے کبھی پاکستان چلے جانے کو نہیں کہا گیا لیکن یہ بات چند برس پہلے والے بھارت کی ہے۔

نریندر مودی کی انتہا پسندانہ پالیسی پر بھارت کے مسلمان لیڈر اسد الدین اویسی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے ہندوستان کو نسل پرست ریاست بنادیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube