Wednesday, December 8, 2021  | 3 Jamadilawal, 1443

امریکا تائیون کی حفاظت کے لیے پر عزم ہے، امریکی صدر

SAMAA | - Posted: Oct 22, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 22, 2021 | Last Updated: 2 months ago

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا  ہے کہ بیجنگ کی جانب سے جزیرہ تائیوان پر بڑھتے ہوئے فوجی اور سیاسی دباؤ کے تناظر میں امریکا تائیوان کے دفاع کا عزم رکھتا ہے۔

صدر جو بائیڈن نے جمعرات 21 اکتوبر کو سی این این کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ تائیوان نے چین کی خود مختاری کو قبول کرنے کے لیے بیجنگ کی جانب سے بڑھتے ہوئے فوجی اور سیاسی دباؤ کی شکایت کی ہے اور بہ وقت ضرورت امریکا تائیوان کے دفاع کے لیے آگے آئے گا۔

رواں برس اگست میں جب امریکی صدر نے یہ بیان دیا تھا کہ اگر چین تائیوان پر حملہ کرتا ہے تو امریکا اس کا دفاع کرے گا تو اس کے فوری بعد ایک اعلی عہدیدار نے کہا تھا کہ تائیوان کے حوالے سے امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ چین، روس اور باقی دنیا کو بھی معلوم ہے کہ تاریخ میں ہم سب سے طاقت ور فوجی قوت ہیں۔

انہوں نے کہا ہم چین کے ساتھ سرد جنگ کے قائل نہیں بس چین یہ بات سمجھ لے کہ ہم پیچھے ہٹنے والے اور اپنے خیالات تبدیل کرنے والے نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے جبکہ تائیوان خود کو ایک خود مختار ریاست سمجھتا ہے۔

چین اور تائیوان سن 1940 کی دہائی میں خانہ جنگی کے دوران تقسیم ہوئے مگر چین کا موقف ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو اس جزیرے کو کسی بھی وقت طاقت کے ذریعے دوبارہ حاصل کر لیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube