Tuesday, December 7, 2021  | 2 Jamadilawal, 1443

ترکی نے 15 اسرائیلی جاسوس پکڑ لیے،خطرناک منصوبہ ناکام

SAMAA | - Posted: Oct 22, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 22, 2021 | Last Updated: 2 months ago

ترکی نے اپنی سرزمین پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا منصوبہ ناکام بنا کر اس کے 15 جاسوس بھی گرفتار کر لیے ہیں۔

اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے مشتبہ جاسوس ترکی کی نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن نے ایک ماہ قبل گرفتار کیے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے موساد کو ترک شہریوں اور ملک میں تعلیم حاصل کرنے والے غیر ملکی طلبہ کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان نے ان طلبہ کے بارے میں معلومات فراہم کیں جو ممکنہ طور پر مستقبل میں دفاعی صنعت میں کام کریں گے۔

مشتبہ جاسوسوں کو گرفتار کرنے کے لیے آپریشن 7 اکتوبر کو ترکی کے 4 مختلف صوبوں میں بیک وقت کیا گیا تھا جس کے لیے ترک انٹیلی جنس اداروں نے ایک سال انتظار کیا۔

ترک میڈیا کے مطابق مذکورہ آپریشن کے ذریعے تقریبا 200 منظم نیٹ ورکس بے نقاب کیے گئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube