Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

افغانستان اور یواے ای کے درمیان پروازیں آج سے شروع ہوں گی

SAMAA | - Posted: Oct 20, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 20, 2021 | Last Updated: 1 month ago

افغانستان کی ایک نجی ایئرلائن کام ایئر  لائن بدھ سے کابل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پروازوں کا آغاز کرے گی۔

دبئی میں افغان قونصل خانے نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا کہ اس نے بہت کوششوں کے بعد پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی راہ ہموار کی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق یہ مذاکرات افغان قونصل جنرل مسعود احمد عزیزی اور کام ایئر کے ڈائریکٹر تیمور شاہ کے درمیان ہوئے۔

حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں ان لوگوں کے جسد خاکی کو ترجیح دی جائے گی جو حالیہ دنوں میں متحدہ عرب امارات میں فوت ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ افغانستان اور دیگر ممالک کے مابین تمام تمام مسافر بردار پروازیں تعطل کا شکار ہیں۔

افغان سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں حالیہ تبدیلیوں کے بعد  کابل ایئر پورٹ اب ہر قسم کی پروازوں کے لیے تیار ہے۔ لیکن تاحال کابل ایئرپورٹ کو صرف بین الاقومی امداد پہنچانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ 14 اکتوبر کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے کابل کے لیے اپنا آپریشن معطل کردیا تھا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق بین الاقوامی افواج کے کابل سے انخلاء کے بعد مشکل حالات میں فلائٹ آپریشن جاری رکھا اور تقریباً 3 ہزار افراد کو افغانستان سے انخلاء میں مدد دی گئی تاہم اب طالبان حکومت کے غیر پیشہ ورانہ رویے کے باعث آپریشن تا حکم ثانی بند رہے گا۔

خیال رہے کہ طالبان کے افغان حکومت کے انتظامات سنبھالنے کے بعد سے پی آئی اے دنیا کی واحد ایئرلائن ہے جس نے افغانستان کے لیے آپریشن جاری رکھا ہوا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube