Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

روس نے نیٹو میں اپنا مشن معطل کردیا

SAMAA | - Posted: Oct 19, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 19, 2021 | Last Updated: 2 months ago

روسی وزیرخارجہ سیرگئی لاوروف نے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں روسی مشن کی معطلی کا باضابطہ اعلان کردیا۔

روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ نیٹو کے دانستہ اٹھائے جانے والے اقدام نے ماسکو حکومت کو بھی ایسے فیصلے کرنے پر مجبور کر دیا۔

روسی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ نیٹو ہیڈ کوارٹر میں امور سمیٹنے کے لیے کئی دنوں کا وقت درکار ہو گا تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ یکم نومبر تک روسی دفتر کام کرنا بند کر دے گا۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق سیرگئی لاوروف نے مزید واضح کیا کہ روس اور نیٹو کے درمیان مستقبل میں اہم اور فوری نوعیت کے معاملات بیلجیم میں واقع روسی سفارت خانے کے توسط سے مکمل کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ نیٹو نے گزشتہ ہفتے اپنے صدر دفاتر کے قریب ہی واقع روسی مشن کے 8 ارکان کو بے دخل کر دیا تھا۔ مغربی دفاعی اتحاد کی انتظامیہ نے آٹھ روسی اہلکاروں کو انٹیلیجنس افسران قرار دیتے ہوئے بے دخل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

مغربی دفاعی اتحاد کے مطابق اس کے صدر دفاتر کے ساتھ رابطوں کے لیے قائم روسی مشن آسانی سے لیکن نئی معینہ تعداد کے ساتھ بھی اپنے تمام سفارتی امور بخوبی انجام دینے کا اہل ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube