Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

سنہ2008: خاتون ملازم کونامناسب ای میلزپر بل گیٹس کو وارننگ

SAMAA | - Posted: Oct 19, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 19, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Bill Gates

فوٹو: اے ایف پی

مائیکروسافٹ کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ بل گیٹس کی جانب سے 2007 میں دفتر کی خاتون ملازم کو نامناسب ایم میلز بھیجی گئیں جس پر انہیں 2008 میں وارننگ جاری کی گئی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق ترجمان مائیکروسافٹ فرینک شا نے تصدیق کی بل گیٹس اس وقت کمپنی کے کل وقتی ملازم اور چیئرمین بھی تھے۔ بل گیٹس نے ای میل پر خاتون ملزم کو دفتر سے باہر ملاقات کرنے کو کہا تھا۔

اگلے سال، کمپنی ای میلز سے آگاہ ہوگئی اور گروپ کے ایگزیکٹوز نے گیٹس کو بتایا کہ یہ نامناسب تھا، جس پر بل گیٹس نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے آئندہ ایسا دوبارہ نہ کرنے کا یقین دلایا۔

کمپنی کی جانب سے معاملہ سامنے آنے پر اس وقت کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ بل گیٹس نے 2008 میں صدر کا عہدہ چھوڑ دیا تھا جس کے بعد مارچ 2020 تک مائیکروسافٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں رہے۔

مائیکرو سافٹ کے سابق چیئرمین دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں اور ان کی اہلیہ میلنڈا نے شادی کے 27 سال بعد مئی 2021 میں علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube