Saturday, December 4, 2021  | 28 Rabiulakhir, 1443

مقبوضہ کشمیر:جنگلوں میں جھڑپیں، 9بھارتی فوجی مارے جاچکے

SAMAA | - Posted: Oct 18, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 18, 2021 | Last Updated: 2 months ago

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں پیر کے کے روز  سے جاری طویل ترین آپریشن میں 2 اعلیٰ افسران سمیت ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 7 ہوگئی جبکہ 2 لاپتہ فوجیوں کا بھی تا حال کوئی سراع نہیں مل سکا۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہزاروں فوجی حملہ آوروں کی تلاش میں ہیں تاہم اس دوران 2 مرتبہ فوج پر حملے ہوئے جس میں ہلاکتیں ہوئیں۔

بھارتی فوج نے 2 اہلکاروں کی گمشدگی اور ہلاکتوں کے بعد جموں کے علاقے پونچھ میں 16 اکتوبر کی صبح ایک بڑے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

فوج نے مذکورہ آپریشن میں اب تک اپنے دو سینئر اہلکاروں سمیت 9 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم ابھی تک کسی بھی عسکریت پسند کے شہید ہونے کی کوئی اطلاع نہیں۔

بھارتی فوج ابھی تک ہلاک فوجیوں کی لاشوں تک نہیں پہنچ سکی اور اس کے مطابق عسکریت پسندوں کی مسلسل فائرنگ کے سبب یہ کام مشکل ہو گيا ہے۔ بھارتی سکیورٹی فورسز کے مطابق عسکریت پسند گھنے جنگلوں میں ہیں اور ان کا تعاقب اتنا آسان نہیں ہے۔

جموں ڈویژن کے پونچھ اور راجوڑی کے درمیان سرحدی علاقوں کے گھنے جنگلوں میں اس تصادم کی ابتداء پیر 11 اکتوبر  کو ہوئی تھی۔

بھارتی فوج نے کہا کہ گم شدہ فوجیوں کی تلاش کے لیے ہفتے کی صبح بڑے پیمانے پر جاری آپریشن میں سکیورٹی دستوں کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ بھارتی فوج کو ایک ہی مسلح تصادم میں اتنے زیادہ جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube