Wednesday, December 8, 2021  | 3 Jamadilawal, 1443

ویڈیو: طالبان نے داعش کا صوبائی کمانڈر پکڑ لیا

SAMAA | - Posted: Oct 18, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 18, 2021 | Last Updated: 2 months ago

طالبان نے داعش تنظیم کا گڑھ سمجھے جانے والے افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں داعش کے صوبائی کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔

طالبان حکومت کے عہدیداروں کے مطابق یہ کارروائی نہایت کامیاب رہی اور گروپ کے تمام ارکان کو ہلاک کر دیا گیا۔

افغان میڈیا کے مطابق داعش کے سیکڑوں دہشت گردوں نے اس وقت ننگرہار صوبے میں پناہ لی ہوئی ہے جبکہ یہ علاقہ ماضی میں القاعدہ تنظیم کی بھی آماجگاہ رہا ہے۔

یاد رہے کہ طالبان حکومت نے 4 اکتوبر کو کابل میں ایک کارروائی کے دوران داعش کے ایک گروپ کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

رواں ماہ کی 8 تاریخ کو طالبان نے نمروز میں بھی 8 افراد پر مشتمل داعش تنظیم کے ایک گروپ کو گرفتار کر لیا تھا۔ گروپ کے قبضے سے ہتھیار اور بم بھی برآمد کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ امریکی افواج کے انخلاء کے دوران کابل ہوائی اڈے کے باہر دھماکوں کی ذمے داری قبول کرنے کے بعد طالبان نے ملک بھر میں اس دہشت گروپ کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا ہے جس میں متعدد طالبان جنگجو بھی شہید ہوچکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube