Monday, November 29, 2021  | 23 Rabiulakhir, 1443

امریکا: ٹرین میں خاتون کاریپ، مسافر خاموش تماشائی بنے رہے

SAMAA | - Posted: Oct 18, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 18, 2021 | Last Updated: 1 month ago

امریکی ریاست پنسلوینیہ میں ایک چلتی ٹرین میں خاتون کو ریپ کا نشانہ بنادیا گیا، دیگر مسافر بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاموش تماشائی بنے رہے، کسی نے پولیس کو بھی اطلاع نہیں دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ تیرہ اکتوبر کی شب ایک خاتون اپر ڈربی سے مارکیٹ فرینکفرڈ کا سفر کررہی تھیں کہ ایک شخص فسٹن این گوئے نے پہلے ان سے بات کرنے کی کوشش کی تاہم انکار پر زبردستی کرنے لگا۔

ٹرین کمپنی ساؤتھ ایسٹرن پنسلوینیہ ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کے ترجمان اینڈریو بش نے این بی سی نیوز کو بتایا کہ خاتون نے ملزم کی تمام حرکات کو مسترد کیا تو ملزم نے خاتون کے کپڑے پھاڑ دیئے اور حملہ کیا جو سرویلنس کیمرے کے مطابق 8 منٹ تک جاری رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کے دوران ٹرین میں موجود کسی مسافر نے 911 کو کال ملانے یا مداخلت کرنے کی کوشش نہیں کی۔ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ساتھی مسافروں کا خاموش رویہ اور بے اعتنائی افسوسناک ہے۔

افسوسناک واقعے کے بعد متاثرہ خاتون کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سپٹا کے ترجمان نے کہا کہ ٹرین کمپنی کا ملازم پہلا شخص تھا، جس نے واقعے کی 911 کو اطلاع دی، جس کے باعث کمپنی کے ملازمین نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو پکڑا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ حکام مزید ویڈیوز کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ ٹرین میں موجود لوگوں کو شناخت کرکے عینی شاہدین سے سوالات کریں۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ ٹموتھی برن ہارڈ نے بتایا کہ فوٹیج کے ذریعے حاصل ہونے والے مواد کی مدد سے ملزم این گوئے پر فردِ جرم عائد کی جا سکتی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube