Tuesday, November 30, 2021  | 24 Rabiulakhir, 1443

امریکا کے سابق وزیرخارجہ کرونا سے انتقال کر گئے

SAMAA | - Posted: Oct 18, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 18, 2021 | Last Updated: 1 month ago

امریکا کے سابق وزیر خارجہ کولن پاول کرونا وائرس میں مبتلا ہوکر انتقال کرگئے۔ وہ جارج بش جونیئر کے دور میں سیکریٹری خارجہ تھے۔

امریکی میڈیا کے کولن پاول کے اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ ان کا انتقال کرونا سے پیدا طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہوا۔

کولن پاول سابق امریکی صدر جارج بش جونیئر کے دور میں 2001ء سے 2005ء تک امریکا کے وزیر خارجہ رہے، اسی دور میں نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملہ ہوا تھا۔

افغانستان اور عراق پر امریکی حملے کے دوران بھی کولن پاول ہی وزیر خارجہ تھے، انہیں  پہلے افریقی نژاد امریکی وزیر خارجہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

کولن پاول اپریل 1937ء میں نیویارک میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے سوگواران میں تین بچوں کو چھوڑا ہے۔

کولن پاول امریکی فوج کے سربراہ اور امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر بھی رہ چکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube