Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

سعودی وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ بات چیت کو دوستانہ قرار دیدیا

SAMAA | - Posted: Oct 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago

 

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایران کے ساتھ جاری بات چیت کو سنجیدہ اور دوستانہ قرار دیدیا ہے۔

برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں شہزادہ فیصل کا کہنا تھا کہ ہم بات چیت کے سلسلے میں سنجیدہ ہیں اور یہ ہمارے لیے کوئی بڑی تبدیلی نہیں کیوں کہ ہم ہمیشہ سے یہ کہتے رہے ہیں کہ خطے میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے راستہ تلاش کرنا چاہیے۔

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے سعودی عرب کے ساتھ مذاکراتی عمل کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ اس سلسلے میں فضا مثبت ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حالیہ بات چیت تعمیری ہے جو صحیح سمت میں جا رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ فریقین کے درمیان بات چیت خطے کے مفاد میں ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے لیے تیار ہے اور اس حوالے سے سعودی حکومت کے موقف کا انتظار ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube