Wednesday, December 8, 2021  | 3 Jamadilawal, 1443

سمندری حدودکی خلاف ورزی پر روس کی امریکاکو وارننگ

SAMAA | - Posted: Oct 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago

 

امریکی بحری بیڑے کی روسی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی ناکام کوشش پر روس نے امریکا پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک روسی فوجی جہاز نے امریکی بحری بیڑے کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی کوشش ناکام بنا دی۔

روسی وزارت دفاع نے واقعے کے بعد امریکی فوجی اتاشی کو طلب کر کے انہیں اس حوالے سے روس کی تشویش سے آگاہ کیا۔ روسی وزارت دفاع نے امریکی سفارتکار کو امریکی بیڑے کی جانب سے سمندری حدود کی خلاف ورزی کے واقعے کی مذمت کی۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت دفاع نے انکشاف کیا کہ حادثہ بحیرہ جاپان میں روسی چینی بحری مشقوں کے دوران پیش آیا۔

روسی بحری جہاز کے عملے ایڈمرل ٹرائبٹس نے ایک بین الاقوامی مواصلاتی چینل پر امریکی بیڑے کے حکام کو خبردار کیا کہ اس طرح کی حرکتیں مناسب نہیں کیونکہ امریکی بیڑہ نیوی گیشن کے لیے ممنوعہ علاقے میں داخل ہوچکا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انتباہ ملنے کے بعد امریکی بیڑہ ممنوعہ علاقے کو چھوڑنے کے لیے اپنا راستہ تبدیل کرنے کے بجائے سطح سے رنگین جھنڈے بلند کیے جس کا مطلب ہے کہ راستے اور رفتار کو تبدیل کرنا ناممکن ہے اور اس طرح خلیج پیٹر دی گریٹ میں روسی فیڈریشن کی سرحدوں کی خلاف ورزی کی کئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube