Wednesday, December 8, 2021  | 3 Jamadilawal, 1443

بھارت شرپسندوں پرسختی کرےتاکہ بنگلہ دیشی ہندوؤں کومشکلات نہ ہوں،شیخ حسینہ

SAMAA | - Posted: Oct 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago

 

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے ملک میں شرپسندوں پر سختی کرے تاکہ بنگلہ دیش میں ہندوؤں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ 

بی بی سی کے مطابق شیخ حسینہ نے انڈیا کو مشورہ دیا ہے کہ اسے شرپسندوں کے ساتھ سختی سے پیش آنا چاہیے اور بھارت میں بھی ایسا کچھ نہیں ہونا چاہیے جو ہمارے ملک کو متاثر کرے اور ہمارے ملک میں ہندوؤں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔

شیخ حسینہ کا کہنا تھا کہ اگر بھارت میں ایسا کچھ ہوتا ہے تو ہمارے ہاں ہندو متاثر ہوتے ہیں انڈیا کو بھی اس حوالے سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

شیخ حسینہ نے کہا کہ دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی سرگرمیوں سے ہم بھی متاثر ہوئے ہیں نہ صرف ہمیں بلکہ پڑوسی ملک کو بھی اس بارے میں محتاط رہنا ہے۔

بنگلہ دیش کی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ درگا پوجا کے مقام اور ہندو برادری کے مندروں پر حملہ کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا جن میں 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

شیخ حسینہ نے کہا کہ ہمیں بہت سی معلومات حاصل ہو رہی یہ جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے ہیں حملے میں ملوث افراد ہم ضرور پکڑیں گے۔

بنگلہ دیش کے وزیراعظم نے بنگلہ دیش کے ہندوؤں سے بھی کہا ہے کہ وہ اپنے آپ کو اقلیت نہ سمجھیں اور دیگر مذاہب کے لوگوں کی طرح اپنی رسومات کا اہتمام کرتے رہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube