Wednesday, December 8, 2021  | 3 Jamadilawal, 1443

مسجد الحرام زائرين کيلئے مکمل کھولنے کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Oct 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago

Umrah

سعودی حکومت نے حرمين شريفين کو نمازیوں اور زائرين کيلئے مکمل کھولنے کا فیصلہ کرليا، اتوار سے تمام اجتماعات شرکاء کی تعداد کی حد کے بغیر منعقد ہوں گے۔

عافيت اور رحمت کے دروازے کھل گئے مسجد نبوی کيلئے بھی زائرين کی حد ختم کردی گئی۔

ویکسین شدہ افراد کو مسجد الحرام اورمسجد نبوی میں داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ خدام المسجد کے لیے ماسک پہننے کی پابندی بھی ختم کردی گئی تاہم زائرین کو ماسک کی پابندی لازمی کرنا ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کرونا کے اثرات میں کمی کے بعد عالمی وبا کے حوالے سے اختیار کردہ ضوابط میں بتدریج نرمی لانے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ نے کھلے مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی ختم بھی کر دی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube