Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

چینیوں کےہاتھوں بھارتی فوجیوں کی پٹائی کےبعد کیا ہوا؟ویڈیو وائرل

SAMAA | - Posted: Oct 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago

چینی حکومت سے وابستہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے گزشتہ سال پیپلز لبریشن آرمی کے ہاتھوں بھارتی فوج کی درگت کے بعد کی نئی ویڈیو جاری کردی گئی جس میں بھارت کے سپاہیوں کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

گزشتہ برس چین اور بھارت کے درمیان متنازعہ سرحدی علاقے لداخ میں چینی اور بھارتی افواج متعدد بار آمنے سامنے آئی تھیں اور ایک جھڑپ میں  بھارتی فوج کے کرنل سمیت 20 فوجی مارے گئے تھے۔

چینی فوج نے بھارتی بارڈر فورس کے متعدد اہلکاروں کو گرفتار بھی کرلیا تھا جن میں ایک لیفٹیننٹ کرنل اور 2 میجر بھی شامل تھے جنہیں بعد میں رہا کردیا گیا تھا۔

جھڑپ میں 80 سے زائد بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے تھے اور اس کے علاوہ بھی دونوں ممالک کی افواج  آمنے سامنے آئی تھیں۔

واضح رہے کہ چین نے گلوان چھڑپ کے 8 ماہ بعد تسلیم کیا تھا کہ انڈین فوجیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں اس کے 4 فوجی بھی مارے گئے تھے۔

خیال رہے کہ بھارت اور چین کے فوجی حکام کے درمیان گزشتہ ایک برس کے دوران بات چیت کے  تقریباً 10 ادوار ہو چکے ہیں مگر اس کے باوجود مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول کے  کئی علاقوں میں دونوں ملکوں کی فوجیں ایک دوسرے کے سامنے مورچہ بند ہیں۔

دفاعی ماہرین کے مطابق گزشتہ ایک برس کے بعد صورت حال میں بہتری  آنے کے بجائے مزید ٹکراؤ کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube