Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

ماسکو کے دفاع کیلئے دنیا کا طاقتورترین میزائل نظام نصب

SAMAA | - Posted: Oct 13, 2021 | Last Updated: 6 days ago
SAMAA |
Posted: Oct 13, 2021 | Last Updated: 6 days ago

روس نے دارالحکومت ماسکو کے دفاع کے لیے جدید ترین فضائی دفاعی نظام ایس 500 کی رجمنٹ شہر کی حفاظت پر معمور ایک یونٹ کے حوالے کردی ہے۔

روسی میڈیا نے وزارت دفاع کے ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ جدید دفاعی نظام ایکس500 کی پہلی رجمنٹ ایک یونٹ کے ساتھ شہر کے دفاع پر معمور سروس میں داخل ہوگئی  ہے۔ پروگرام کا مقصد ماسکو کے فضائی حدود کی حفاظت اور دفاع کرنا ہے۔

یاد رہے روسی دارالحکومت اور سنٹرل انڈسٹریل ڈسٹرکٹ کی فضائی حدود کی حفاظت 15 ویں ایرو اسپیس فورسز کرتی ہے۔

دوسری S-500 رجمنٹ سن 2022 کے وسط میں روسی فوجیوں کے حوالے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ روس کا جدید ایس500 نظام سسٹم زمین سے فضا پر مہارت سے مار کرنے والا روسی ساختہ جدید میزائل سسٹم ایس400 کا جدید ورژن ہے اور دنیا کے بہترین ایئر ڈیفنس نظاموں میں شمار کیا جاتا ہے۔

ریڈار کسی بھی خطرے سے میزائل کمانڈ وہیکل کو آگاہ کرتا ہے جس کے بعد وہیکل کے ذریعے میزائل داغا جاتا ہے جس تک پہنچنے کے لیے ریڈار رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

یہ میزائل سسٹم روسی فوج سن 2007 سے استعمال کر رہی ہے جب کہ روس اس سسٹم کو اب تک ترکی کے علاوہ چین، سعودی عرب، بھارت اور بیلاروس کو بھی فروخت کر چکا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube