Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

پاکستان میں زیر تعلیم افغان طلباء طورخم سےواپس آسکتے ہیں،پاکستانی حکام

SAMAA | - Posted: Oct 13, 2021 | Last Updated: 6 days ago
SAMAA |
Posted: Oct 13, 2021 | Last Updated: 6 days ago
Torkham Border

فوٹو: اے ایف پی

پاکستانی حکام نے پاکستان میں زیرتعلیم ایسے افغان طلباء کو جو ان دنوں افغانستان میں ہیں پاکستان آنے کی اجازت دے دی۔

یہ فیصلہ پاکستانی وزارت داخلہ نے وزارت خارجہ کی سفارش پر افغانستان میں پھنسے ایسے طلباء کو تعلیم کے حرج سے بچانے کے لیے کیا۔ ایسے طلباء کو طورخم سرحد کے راستے پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ پاکستانی یونیورسٹیوں میں داخلے اور اسٹوڈنٹ ویزا کے حامل 938 افغانی طلباء کو پاکستان جانے اور اپنے مذکورہ تعلیمی اداروں میں پڑھائی جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں افغانستان میں پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ یہ افغان طلباء بذریعہ روڈ طورخم سرحد کے راستے پاکستان میں داخل ہوسکتے ہیں۔

محمد صادق کا کہنا تھا کہ ہم ان طلباء کے روشن مستقبل کے خواہشمند ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ طلباء تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے ملک کے خدمت کریں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube