Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 5 فلسطینی شہید

SAMAA | - Posted: Sep 27, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 27, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago

اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 5 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ واقعے کے بعد حماس نے اسرائیلی قوتوں کیخلاف مزاحمت کا اعلان کرديا۔

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں گرفتاریوں کے خلاف مظاہرے کئے گئے، جس پر غاصب اسرائيلی فوج نے خلہ العين کا محاصرہ کرليا۔

اسرائیلی فورسز کی جانب سے ايک مکان پر راکٹ برسائے گئے اور مظاہرين پر شديد فائرنگ بھی کی گئی، رام اللہ اور جنین میں فائرنگ سے 5 فلسطینی شہید اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

اسرائيلی فوج نے جنوبی بيتِ لحم سے 3 فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ فلسطینی حکام کے مطابق شہداء کی لاشیں اسرائیلی فوج نے اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان محمد حلائل نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ شمال مغربی بیت المقدس کے گاؤں بڈو میں تین فلسطینیوں کو شہید کیا گیا، جن کی شناخت احمد زہران، محمود حمیدان اور زکریا بدوان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں کے بعد حماس نے مزاحمت کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ گزشہ ماہ بھی جنین پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فورسز کے آپریشن کے دوران 3 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube