Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

ہلمند:داڑھی مونڈھنے،چھوٹی کرنے پر پابندی

SAMAA | - Posted: Sep 27, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 27, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago

افغانستان کے صوبے ہلمند میں طالبان نے حجام کی دکانوں میں داڑھی مونڈھنے یا چھوٹی کرنے کو ممنوع قرار دے دیا۔

یہ پابندی ایک نوٹس کے ذریعے عائد کی گئی جو اسلامی قوانین کے اطلاق کی ذمہ دار وزارت دعوت و ارشاد  کی جانب سے جاری کیا گیا۔

طالبان کی مقامی لیڈرشپ کا کہنا ہے کہ اس اصول کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دی جا سکتی ہے تاہم وزارت کی جانب سے اس نوٹس کے اجراء کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

واضح رہے کہ افغانستان میں حال ہی میں طالبان کے گزشتہ دور میں رائج شرعی سزاؤں کی بحالی کا اعلان سامنے آیا تھا جبکہ ہرات میں گزشتہ 25 ستمبر کو ہرات میں طالبان کی جانب سے 4 مبینہ اغواکاروں کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد ان کی لاشوں کو ایک گلی میں لٹکایا بھی گیا تھا۔ اس حوالے سے طالبان کے مقامی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کو لٹکانے کا مقصد باقی جرائم پیشہ افراد کو سبق دینا ہے۔

ہلمند میں طالبان کی جانب سے جاری مذکورہ نوٹس سیلون کے باہر لگادیے گئے ہیں جس میں ہیئر ڈریسرز کو بال اور داڑھی تراشتے ہوئے اسلامی شریعت کی پیروی کی ہدایت کی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube