Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

افغان حکومت کےترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ انتقال کرگئیں

SAMAA | - Posted: Sep 26, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 26, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

افغان میڈیا کےمطابق ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کی نمازِ جنازہ افغان صوبے پکتیا میں ادا کی جائے گی۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کےانتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ (آمین)۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پہ پشتو زبان میں جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ ماں کے بغیر زندگی مشکل ہوجاتی ہے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube