Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

جلال آباد میں دھماکا، ایک شخص ہلاک 7 زخمی

SAMAA | - Posted: Sep 25, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 25, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

افغانستان کے شہر جلال آباد ميں بم دھماکے سے ايک شخص ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔

ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ايک شخص جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوگئے۔

غيرملکی ميڈيا کے مطابق زخميوں ميں چار طالبان سپاہی بھی شامل ہيں۔

واضح رہے کہ طالبان کے دور اقتدار  کے بعد سب سے زیادہ پر تشدد واقعات ننگرہار میں ہی رپورٹ ہوئے جہاں داعش اور افغان طالبان کے درمیان رسہ کشی چل رہی ہے۔

گزشتہ دو دنوں کے درمیان ننگرہار کے مخلتف علاقوں میں فائرنگ سے مرنے والے 8 افراد کی لاشیں بھی جلال آباد اسپتال پہنچائی گئی  جن کے بارے میں مقامی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق داعش سے تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube