Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

امریکا کا افغانستان پر پابندیوں میں نرمی کا اعلان

SAMAA | - Posted: Sep 25, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 25, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago

امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے افغانستان میں انسانی بنیادوں پر افغان عوام کے مدد کے لیے طالبان حکومت پر عائد پابندیوں میں سے دو ختم کردی ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق غیرسرکاری تنظیموں،عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو پابندیوں کے باوجود امارت اسلامیہ اور حقانی نیٹ ورک کے ساتھ کام کی اجازت ہے۔

ترجمان کے مطابق خوراک اور ادویات سمیت دیگر بنیادی ضروریات کے سامان کی بھی افغانستان برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور امریکا افغانستان کے لوگوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کےلیے پرعزم ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے افسر اینڈریا گاسکر کا کہنا تھا کہ ہم غیرسرکاری  اور عالمی اداروں کے ساتھ مل کر دنیا بھر میں مشکل میں پھنسے لوگوں کے فلاح کےلیے کام کرتے رہیں گے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان چیمبر آف کامرس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نجی شعبے کے وہ ڈھائی ارب ڈالر جو افغان حکومت کی منجمد رقم کے ساتھ پابندی کے زد میں آگئے تھے کو بھی ریلیز کرنے کی اجازت مل گئی ہے جس سے تاجروں کے مسائل میں کمی متوقع ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube