Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

کواڈاتحاد کی تقدیر میں ناکامی لکھی ہے، چینی وزارت خارجہ

SAMAA | - Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

چینی وزارت خارجہ نے علاقائی تنازعات پر انڈیا اور جاپان کا موقف مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا، جاپان اور بھارت پر مشتمل کواڈ اتحاد کی تقدیر میں صرف ناکامی لکھی ہے۔

چینی سرکاری نیوز ویب سائٹ دی پیپر کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور جاپانی وزیراعظم سوگا ہوشیدے  کی جانب سے معاشی زبردستی اور یکطرفہ کوششوں کے بیانات کو مسترد کیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق جمعہ کو بیجنگ میں بریفننگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا کہ جھوٹ اور الزامات کی بنیاد پر سفارتکاری بالکل بھی تعمیری نہیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ معاشی زبردستی کی جائے پیدائش اور صدر دفتر واشنگٹن میں ہے۔

ترجمان ژاؤ  کا کہنا تھا کہ پہلی بات چین نہ دھمکیاں دیتا ہے اور نہ ہی کسی ملک پر تجارتی پابندیاں عائد کرتا ہے۔ دوسری ان کا کہنا تھا کہ چین اپنی حدود سے تجاوز نہیں کرتا اور نہ ہی مختلف ممالک میں کمپنیوں کو بلاوجہ دباتا ہے اس لیے معاشی زبردستی کا الزام کسی بھی صورت میں چین پر عائد نہیں کیا جا سکتا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چین علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے ڈٹ کر کھڑا ہے اور مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چین سمجھتا ہے کہ علاقائی تعاون کے کسی اتحاد کو کسی تیسرے فریق یا اس کے مفادات کو ہدف نہیں بنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایک چھوٹا گروہ بناکر صرف ایک دوسرے سے تعاون کرنا اور دیگر ممالک کو نہ صرف نظر انداز کرنا بلکہ ہدف بھی بنانا جدید دور کے رجحان کے خلاف ہے لہٰذا ایسے گروپ کی تقدیر میں ناکام ہونا ہی لکھا ہے۔

یاد رہے کہ کواڈ اتحاد جس میں امریکا، آسٹریلیا، بھارت اور جاپان شامل ہیں کا اجلاس آج واشنگٹن ڈی سی میں ہونے جا رہا ہے جس میں میں ایشیا پیسیفک علاقے میں چین کے بڑھتے اثر و رسوخ پر بات ہو گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube