Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

یورپ کی بلندترین چوٹی سر کرتے ہوئے 5کوہ پیما ہلاک

SAMAA | - Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

فوٹو : اے ایف پی

یورپ کی بلند ترین چوٹی ’البرس‘ سر کرتے ہوئے 5 کوہ پیما ہلاک ہوگئے۔ روسی حکام کے مطابق 14 کوہ پیماؤں کو بچالیا گیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق  یورپ کی بلند ترین البرس چوٹی 5 ہزار 652 میٹرز اونچی ہے، جہاں برفانی طوفان کے باعث کوہ پیماؤں کو حادثہ پیش آیا اور ایک گروپ 5 ہزار میٹر کی بلندی پر خراب موسم کا شکار ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت ایمرجنسیز کا کہنا ہے کہ واقعے میں بدقسمتی سے 5 کوہ پیما ہلاک ہوگئے ہیں تاہم باقی 14 کو بچالیا گیا، ریسکیو آپریشن 5 گھنٹے طویل تھا۔

کوہ پیماؤں کیلئے مہم کا انتظام کرنیوالی فرم دی کمپنی البرس گائیڈ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ ایک خاتون کوہ پیما راستے میں بیماری کے باعث دم توڑ گئی جبکہ 2 کوہ پیما سخت سردی کی وجہ سے ہلاک ہوئے، دو بے ہوش ہوئے تاہم نیچے لاتے ہوئے وہ بھی دم توڑ گئے۔

کمپنی کے مطابق گائیڈز اور مہم کے کچھ شرکاء فراسٹ بائیٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube