Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

بیچلر ڈگری ہولڈر کابل یونیورسٹی کا نیا سربراہ مقرر

SAMAA | - Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

 

طالبان حکومت نے ایک بچلرز ڈگری ہولڈر محمد اشرف غیرت کو افغانستان کے اہم تعلیمی ادارے کابل یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کردیا۔

کابل کابل یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اشرف غیرت نے بدھ کو افغانستان کے نائب وزیر تعلیم روح اللہ روحانی کی موجودگی میں ذمہ داری سنبھالی۔

محمد اشرف غیرت نے جس شخص کی جگہ لی ہے وہ ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھتے تھے اور کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔

افغان سوشل میڈیا حلقوں میں محمد اشرف غیرت کی تقرری  پر شدید تنقید کی جارہی ہے تاہم کابل یونیورسٹی کے ترجمان نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ یونیورسٹی کے سابقہ وی سی محمد عثمان بابری کو ہٹایا نہیں گیا بلکہ وہ خود تعلیمی دورہ پر 6 مہینے کےلئے جرمنی جانا چاہتے تھے اسلئے انکی جگہ اشرف غیرت کو انکی جگہ وی سی مقرر کیا گیا ہے۔

افغان عوام کی جانب سے محمد اشرف غیرت کے تعلیمی اہلیت کے علاوہ ان کے سوشل میڈیا اکاونٹ سے جاری بیانات پر بھی تنقید کی جارہی ہے تاہم یونیورسٹی کے جاری بیان میں ان اکاونٹ کو جعلی قراردیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube