Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

ننگرہار میں داعش سے تعلق رکھنے والے 4شدت پسند ہلاک

SAMAA | - Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے داعش سے تعلق رکھنے والے 4 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

ننگرہار انتظامیہ کا کہنا ہے فائرنگ سے ہلاک شدت پسندوں کا تعلق داعش سے ہے۔

طالبان کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسند آج صبح رنگ روڈ کے علاقہ میں نامعلوم افراد کے حملے میں مارے گئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق شدت پسندوں کی ہلاکت کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نےقبول نہیں کی نہ داعش کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے آسکا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ننگرہار میں داعش سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں کے ایک حملے میں دو طالبان جنجگووں جاں بحق ہوگئے تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube