Sunday, October 24, 2021  | 17 Rabiulawal, 1443

افغانستان کو عالمی برادری کی مددکی ضرورت ہے، طیب ایردوان

SAMAA | - Posted: Sep 22, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 22, 2021 | Last Updated: 1 month ago

ترک صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ افغانستان کو عالمی برادری کی مدد اور یکجہتی کی ضرورت ہے اور ہم اس مشکل وقت میں افغانستان میں اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس سے خطاب میں رجب طیب ایردوان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ افغانستان میں جلد امن واستحکام اور سلامتی قائم ہو جائے گی اور افغان عوام سکون کا سانس لیں گے۔

رجب طیب ایردوان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور مسئلہ فلسطین کو دو ریاستی فارمولہ کے ذریعے مزید تاخیر کے بغیر حل کیے جائے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے پانچ ممالک سے کہیں بڑی ہے اور دنیا کو سب سے زیادہ نقصان انہیں پانچ ممالک نے پہنچایا ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا تھا کہ یہ ترک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ آج ترکی اور شام کے سرحدی علاقوں میں امن ہے اور لاکھوں شامی مہاجرین اپنے گھروں کو واپس لوٹ گئے۔

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا تھا کہ ترکی کریمیا پر روس کے الحاق کو تسلیم نہیں کرتا اور ہم تمام ممالک کو تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube