Monday, October 25, 2021  | 18 Rabiulawal, 1443

بھارت:رکن اسمبلی اسدالدين اويسی کے گھر ميں توڑ پھوڑ

SAMAA | - Posted: Sep 22, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 22, 2021 | Last Updated: 1 month ago

بھارت میں ہندوسينا کے شرپسندوں نے دہلی ميں رکن لوک سبھا اسدالدين اويسی کی سرکاری رہائش گاہ پر حملہ کيا اور گھر کے اندر توڑ پھوڑ کی۔

خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ منگل کی شام آل انڈیا اتحادالمسلمین کے سربراہ اور حیدرآباد سے رکن پارلیمان اسدالدین اویسی کے اشوک روڈ پر واقع رہائش گاہ پر پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انتہائی سکیورٹی والے علاقے میں ہندو سینا کے کارکنوں نے اسدالدین اویسی کے سرکاری گھر پر توڑ پھوڑ کی، ان کے نام کی تختی کو توڑ دیا، دروازے اور کھڑکیوں کو نقصان پہنچایا۔

واقعہ کے بعد اسدالدین اویسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اگر ایک ایم پی کے گھر پر اس طرح توڑ پھوڑ ہوتی ہے تو اس سے کیا پیغام جاتا ہے، ان لوگوں کو ریڈیکلائز کرنے کی ذمہ دار بھارتیہ جنتا پارٹی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث ہندو سینا کے پانچ اراکین کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube