Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

پاکستان میں افغان مہاجرین اورتاجروں کوسہولیات فراہم کی جائیں،افغان وزیراعظم

SAMAA | - Posted: Sep 22, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 22, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

افغان وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے اپنے پاکستانی ہم منصب عمران خان سے پاکستان میں افغان مہاجرین اور تاجروں کو سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

افغانستان کی عبوری حکومت کے وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے افغانستان کیلئے چین، روس اور پاکستان کے خصوصی نمائندوں سے کابل میں ملاقات کی، جس میں افغانستان میں حکومت سازی سمیت افغان عوام کو درپیش مشکلات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

طالبان ذرائع کے مطابق ملا محمد حسن اخوند نے افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندے صادق خان کو وزیراعظم عمران خان کے نام اہم پیغام میں کہا کہ عمران خان کو میرا سلام کہیں اور یہ پیغام پہنچادیں کہ افغان مہاجرین اور تاجروں کو پاکستان میں سہولیات فراہم کی جائیں۔

ملا محمد حسن اخوند نے حکومت پاکستان سے پاک افغان بارڈرز طورخم اور چمن کے راستے آمد و رفت کے وقت افغان عوام سے نرمی سے پیش آنے کی بھی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ طالبان نے اتوار کو تورخم بارڈر پر افغان حدود میں پاکستان کے امدادی سامان کے ٹرک سے پاکستانی جھنڈا ہٹانے والے بارڈر گارڈ کو غیر مسلح کرکے گرفتار کرلیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube